عالمی یوم مزدور اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی تقریب
اسلام آباد ضلعی انٹظامیہ چیف کمشنر کے محکمہ لیبر کے زیراہتمام عالمی یوم مزدور کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ڈائریکٹر جنرل، آئی سی ٹی، عاصم ایوب، آئی ایل او کے ڈائریکٹر برائے پاکستان اور مقامی مزدور یونین کے سربراہان نے شرکت کی۔
اسلام آباد ضعلی انتظامیہ آئی سی ٹی ایمپلائز ویلفیر ایسوسی ایشن، سی ڈی اے مزدور یونین، پاکستان ورکرفیڈیریشن اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں اسلام آباد میں کام کرنے والے مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے مزدوروں بھی موجود تھے۔اس موقع الشفاء آئی ٹرسٹ اور نجی اسپتال اور لیبارٹری کے تعاون سے میڈیکل کیمپ میں مزدوروں کے آنکھوں، دانتوں، کینسر اور دیگر امراض کا معائنہ کیاگیا۔
عالمی یوم مزدور کے موقع پر مقامی رفاعی ادارے ہاشو فاونًیشن اور اسلام آباد کے لیبر ڈیپارٹمنٹ کے مابین چائلڈ لیبر کی روک تھام کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخت کیے گئے۔
تعمیر ملت فاؤنڈیشن نے لیبر ڈیپارٹمنٹ کے توسط سے مستحق مزدوروں کے بچوں کے لیے اسکالرشپس کا بھی اعلان کیا۔ اس معاہدے کے تحت 50 بچوں کو اسکالرشپس دی جائیں گیں۔
مصطفیٰ آئی ٹرسٹ کی جانب سے مزدور خواتین میں ایک سو (100) سلائی مشینیں بھی تقسیم کی گئی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل، آئی سی ٹی، نے اپنے خطاب میں اس امر کا اعادہ کیا کہ چیف کمشنر دفتر، اسلام آباد، مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش بروئے کار لائے گا۔
ڈائریکٹر جنرل، آئی سی ٹی نے لیبر ویلفیر ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ اسلام آباد کے مزدوروں کے لیے صحت، تعلیم اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے۔