ایڈیشنل انسپکٹر جنرل اسپیشل برانچ پنجاب ذوالفقار حمید کا دورہ حافظ آباد

ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں تعمیر ہونے والے اسپیشل برانچ کے نئے ضلعی دفتر کا افتتاح کیا ریجنل آفیسر اسپیشل برانچ گوجرانوالہ محمد قیصر مشتاق، ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سندس ارشاد، ڈی پی او فیصل گلزار، ڈسٹرکٹ آفیسر اسپیشل برانچ حافظ آباد محمد آصف چیمہ سمیت پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے دیگر افسران بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوۓ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے مہمان خصوصی کو گارڈ آف آنر پیش کیا بچوں کی جانب سے مہمان خصوصی کو پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے گئے ایڈیشنل آئی جی او ر دیگر مہمانوں نے افتتاح کے بعد ضلعی دفتر کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا جہاں انہیں ڈسٹرکٹ آفیسر نے معمول کے مطابق کیے جانے والے کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی گی اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں اسپیشل برانچ کے ضلعی دفتر کا قیام خوش آئند اقدام ہے اس سے محکمے کی کارکردگی میں اضافہ اور دوسرے محکموں کے ساتھ باہمی روابط میں آسانی پیدا ہو گی۔ایڈیشنل آئی جی نے دفتر کی تعمیر ہونے والی نئی بلڈنگ کے معیار پر بھی اطمینان کا اظہار کیا اور اس میں مزید بہتری لانے کی بھی ہدایت کی۔ ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کے ملازمین سے بھی ملے اور ان سے انکی مجموعی کارکردگی اور پیشہ وارانہ مہارت کا بھی جائزہ لیا گیا

اپنا تبصرہ لکھیں