اسلام آباد پی بی 14 بلوچستان انتخابی نتائج کی تبدیلی کے خلاف خواتین کا احتجاج

الیکشن کمیشن نے سردار بابا غلام رسول عمرانی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کرے۔بے ضابطگی میں ملوث ریٹرننگ افسرعبدالغنی علیزئی کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد سےصوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 14سے تعلق رکھنے والی بیسیوں خواتین نے اتوار کے روز اسلام آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر زرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے خواتین نے کہاکہ حلقہ پی بی 14 کے ریٹرنگ آفیسر عبدالغنی علیزئی نے انتخابات میں بدترین دھاندلی کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار غلام رسول عمرانی کی جیت کو ہار میں تبدیل کر دیا ہے۔ہم نے بہت سارے جعلی شناختی کارڈ بھی پکڑ کر آر او کو دکھائے مگر پھر بھی انہوں نے کچھ نہ کیا

انہوں نے کہاامیدوار کی درخواست پر الیکشن کمیشن کے 2 رکنی بینچ نے حلقے کے انتخابی نتائج روکتے ہوئے ری دوبارہ گنتی کا حکم دیا مگر آر او اپنے دفتر سے غائب ہے اور دوبارہ گنتی نہیں کروا رہا۔الیکشن کمیشن نے اسے توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

خواتین نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن فارم 45 کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار غلام رسول عمرانی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کرے۔

پی بی 14 نصیرآباد کی خواتین نے کہا کہ متعلقہ آر او نے حلقےمیں بدترین دھاندلی کیلئے تمام پولنگ اسٹیشنز پر اپنے عزیز اور رشتہ داروں کو تعینات کیا اور جہاں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ووٹرز کی اکثریت تھی وہاں کم پولنگ عملہ تعینات کیا تاکہ وہاں پولنگ کا عمل سست کیا جائے۔مگر اس کے باوجود لوگوں نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو بھرپور کامیابی سے ہمکنار کرایا۔

اسلام آباد پی بی 14 بلوچستان انتخابی نتائج کی تبدیلی کے خلاف خواتین کا احتجاج“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ لکھیں