پاکستانیوں کا اظہار یکجہتی کشمیریوں کی حوصلہ افزائی ہے، حریت رہنما الطاف حسین وانی

تحریک آزادی ءکشمیر کے دوران بھارتی فوج کی بربریت کا منہ بولتا ثبوت یہی ہے کہ انھوں نے اہلیان کشمیر کے اظہار رائے پر پابندی لگا دی لیکن جب پاکستانی یوم یکجہتی کشمیر مناتے ہیں تو کشمیریوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماالطاف حسین وانی نے واہ کینٹ میں منعقدہ پاکستان یوتھ لیگ کی جانب سے منعقدہ تقریب میں کیا یہ پروقار تقریب ورچوئل یونیورسٹی واہ کیمپس کے تعاون سے منعقد کی گئی جس میں نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی
تقریب کے صاحب صدر سماجی و سیاسی شخصیت کرنل (ر) فرخ محمود نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تشکیل پاکستان سے ہی کشمیر کو دانستہ طور پر متنازعہ بنا دیا گیا تھا لیکن افواج پاکستان نے کشمیر کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کیے اور سفارتی سطح پر مسلہ ء کشمیر کا دفاع کیا سینئر صحافی اور ماہر امور کشمیر بشیر احمد سلطان کشفی نے زمینی فردوس بریں کشمیر پر بھارتی مظالم کو انسانیت کے ماتھے پر کلنگ کہا انھوں نے واضح کیا کہ ہم کشمیریوں کے حق آزادی ء اظہار رائے کے سلسلے میں ان کے موقف کی تائید کرتے ہیں ورچوئل یونیورسٹی واہ کیمپس کے ڈائریکٹر عتیق الرحمان چغتائی نے کہا کہ کشمیر سے ہمارا لہو کا رشتہ ہے ہم پرامن طریقے سے سفارتی سطح پر اس مسلے کا حل چاہتے ہیں کئی دہائیوں سے اپنے حقوق کی جنگ لڑنے والے نہتے کشمیریوں اپنے نظریے سے دستبردار نہیں ہوئے چیئرمین پاکستان یوتھ لیگ عابد حسین نے ہر سال یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب بھرپور منانے کی روداد بیان کی طلبا طالبات نے خوبصورت لباس زیب تن کیے پرجوش تقریروں اور پر امن گیتوں سے محفل کو محظوظ کیا آخر میں مہمانوں کو اعزازی شیلڈز اور طلبہ کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا

اپنا تبصرہ لکھیں