کراچی جعلی ڈالر کی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار، ایف آئی اے

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئےجعلی ڈالر کی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا۔ملزم عبداللہ کو کراچی سے گرفتار کیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم سادہ لوح شہریوں کو کم قیمت کی آڑ میں جعلی ڈالر فروخت کرتا تھا۔
ملزم ڈالر کی فروخت کے حوالے سے انٹرنیٹ پر اشتہارات لگاتا تھا۔

جبکہ ڈالر کی فروخت کے لئے شہریوں سے پبلک مقامات پر ملاقات کرتا تھا۔ملزم کے قبضے سے جعلی 1600 امریکی ڈالر برآمد کر لئے گئے۔ملزم کے خلاف کاروائی متاثرہ شخص کی درخواست پر عمل میں لائی گئی۔ملزم کی گرفتاری کے لئے تکنیکی وسائل کو بروئے کار لایا گیاملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا.

اپنا تبصرہ لکھیں