اسلام آباد نجی ہاوسنگ سکیم میں کروڑوں روپے مالیت کی گیس چوری پکڑی گئی۔

ایف ائی اے کے انسداد بجلی و گیس چوری یونٹ اسلام آباد نے بڑی کاروائی کر کے گیس چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کروڑوں روپے مالیت کی گیس چوری میں درجنوں افراد ملوث ہیں۔

تقریباً 2 کلومیٹر سے زائد علاقے پر محیط مین پائپ لائن سے علاقے میں گیس چوری کی جارہی تھی۔گیس چوری کے خلاف یہ کاروائی ڈی سترہ میں واقع اسلام آباد فارمنگ کارپوریٹو سوسائٹی میں کی گئی۔نجی سوسائٹی میں واقع فارم ہاؤسز نے سوئی ناردرن گیس کی مین پائپ لائن سے غیر قانونی کنکشن حاصل کئے ہوئے تھے۔گیس چوری سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا تھا۔ایف آئی اے انسداد بجلی و گیس چوری یونٹ نے کاروائی کرتے ہوئے درجنوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔غیر قانونی کنکشنز کو منقطع کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ سوئی گیس کے عملے کے ملوث ہونے کے حوالے سے بھی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔چھاپہ مار کاروائی سوئی ناردن گیس پائپ لائن حکام کی شکایت پر عمل میں لائی گئی۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں