ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے 4 خواتین اور 3 بچوں کو اسلام آباد سے بازیاب کر لیا۔بازیاب خواتین اور بچون کا تعلق آذربائیجان سے ہے۔ترجمان ایف آئی اے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق متاثرہ خواتین کو ملازمت کا جھانسہ دے کر آذربائیجان سے لایا گیاہے۔
ملزمان متاثرہ خواتین کا جنسی استحصال کرنے میں بھی ملوث پائے گئے۔متاثرہ خواتین اور بچے وزٹ ویزے پر پاکستان آئے تھے۔متاثرین کے ویزے کی معیاد ختم ہو چکی تھی اور غیر قانونی طور پر رہائش پزیر تھے۔متاثرہ خواتین اور بچوں کو اسلام آباد کے علاقے ای الیون میں واقع فلیٹس سے بازیاب کیا گیا۔چھاپے کے دوران خواتین سے پاسپورٹس بھی برآمد کر لئے گئے
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے 3 انسانی سمگلروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاون جاری ہے۔انسانی سمگلروں کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں.