فیڈریشن پاکستان چیمبرز آف کامرس سے انتخابات میں دھاندلی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، خالد تراپ

سندھ چیمبر آف کامرس کے صدر خالد تراب نے کہا ہے پاکستان فیڈریشن آف چیمبرز کامرس کے سیکریٹری نے متنازعہ الیکشن کمشن تخلیق کر لیا ہے۔اس مقصد کے لیے 5 ایسوسی ایشنز کو منسوخ کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن دونوں گروپوں کے لیے قابل قبول ہونا چاہئے.اسلام باد میں بدھ کے روز پریس کانفنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ریٹائرڈ ججوں کو فیڈرشن انتخابات میں الیکشن کمیشن مقرر کیا جاۓ۔تاہم دھاندلی کے باوجود یونائٹڈ گروپ کامیاب ہو گا۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبر أف کامرس میں یونائیٹڈ بزنس گروپ کے جنرل سیکرٹری ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ آج گلگت بلتستان چیمبر کے صدرقربان علی کی صورت میں مخالف گروپ کی اہم وکٹ گرا دی ہے۔ایف پی سی سی آئی کے دسمبر میں ہونے والے انتخابات کیلئے عاطف اکرام کو صدرارت کیلئے امیدوار نامزد کیا ہے۔قربان علی کی شمولیت سےیونائٹڈ گروپ کی ایف پی سی سی آئی انتخابات میں کامیابی یقینی ہے۔

اس موقع پر ساتھیوں سمیت یونائٹڈ بزنس گروپ میں شمولیت اختیار کرنے والےجی بی چیمبر کے صدر قربان علی کا کہنا تھا کہ اس وقت گلگت بلتستان میں نو چھوٹے بڑے ٹریڈ پلیٹ فارمز ہیں جن میں سے آٹھ آج یونائٹڈ بزنس گروپ میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں،جی بی میں سیاحت، کان کنی، اور زراعت اور سیاعت کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔عاطف اکرام با صلاحیت ہیں امیدوار ہیں۔

ایف پی سی سی آئی انتخابات کیلئے یونائٹڈ گروپ کے نامزد امیدوارعاطف اکرام نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے اتنے ووٹ راولپنڈی اسلام آباد میں نہیں ہیں جتنے گلگت بلتستان میں ہیں۔قربان علی اور انکے ساتھیوں کی یو بی جی میں شمولیت کے بعد ہماری کامیابی یقینی ہے،ہم ڈیلیور کر کے دکھائینگے، یو بی جی کو دوبارہ فیڈیشن میں لیکر جاؤنگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں