مذہبی امور کے زیر اہتمام قومی کتب مقابلہ سال 2023 کی پروقار تقریب

اسلام آباد : وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام قومی کتب مقابلہ سال دو ہزار تئیس کی پروقار تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

صدر پاکستان عارف علوی نے منتخب شعرا کو ایوارڈ اور نقد انعام سے نوازا ۔

چکوال سے تعلق رکھنے والی مذہبی ،سماجی و ادبی شخصیت تابش کمال کی کتاب بعنوان “نور مبین” قومی مقابلہ کتب نعت اردو کیٹیگری برائے سال دو ہزار تئیس میں دوم انعام کی مستحق قرار پائی۔

نعتیہ کتاب نور مبین کے علاوہ شاعر تابش کمال کی کتب منظر منظر دھوپ، شام پئی بن شام، مہاجر، پرندوں کی نظمیں، صلی اللہ، اور پیار پیام شائع ہو کر عوام میں بھرپور پزیرائی حاصل کر چکی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں