پاکستان یوتھ لیگ والنٹیئر فورم کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کی پروقار تقریب

پاکستان یوتھ لیگ والنٹیئر فورم کے زیر اہتمام گذشتہ دنوں واہ کینٹ کے مقامی ریستوران میں یومِ دفاع پاکستان کی پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں واہ کینٹ ٹیکسلا اور کامرہ کے تعلیمی اداروں کے طلبہ نے بھرپور شرکت کی بچوں نے شہدا کو پرجوش انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا ۔

اس موقع پر افواج پاکستان سے عقیدت کا اظہار مختلف ملی نغموں اور شہدا کے ترانوں سے کیا گیا ۔پپاکستان یوتھ لیگ کے چیئرمین عابد حسین اور چیف آرگنائزر عفت رؤف نے طلبہ میں افواج پاکستان کے وقار اور ملکی سالمیت کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے ایک منظم پلیٹ فارم مہیا کیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق افسر پی او ایفو ماہر تعلیم ارشاد نبی اور صاحب صدر پرائڈ آف پرفارمینس صحافی،کالم نگار اور پی ٹی وی کے تجزیہ نگار ڈاکٹر فاروق عادل تھےمہمانان اعزاز میں آمنہ رؤف ملک اور عظمیٰ آفتاب شامل تھے

اس موقع پر امسال پاکستان یوتھ لیگ کی گولڈن جوبلی تقریبات کے آغاز کا اعلان بھی کیا گیا پی وائے ایل کی ٹیم نے اپنے کلام،گلوکاری اور کوریوگرافی پر مبنی گیت”اٹھو جوانو”لانچ کیا فورم کے بانی رکن عابد حسین کی زندگی پر مشتمل خوبصورت ڈاکومنٹری پر حاضرین نے دل کھول کر داد دی اختتام پر گندھارا تہذیب و ثقافت کی ترویج میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والے اور دیگر شرکا میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں جب کہ مریم مختار یوم دفاع ایوارڈ پی وائے ایل کی چیف آرگنائزر عفت رؤف کو دیا گیا صاحب صدر ڈاکٹر فاروق عادل کو قائد اعظم ایوارڈ سے نوازا گیا جنھوں نے ملکی ترقی میں واہ آرڈیننس فیکٹریز کے فعال کردار کا احاطہ کیا اور واہ کینٹ کے علمی ،ادبی اور تہذیبی ماحول کو سراہا یوم دفاع کے حوالے سے ڈاکٹر فاروق عادل کا کہنا تھا کہ جنگیں مسلط ہونے کی بنیادی وجہ متزلزل قوم اور اقتصادی بحران ہے ہر فرد کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے

اپنا تبصرہ لکھیں