اسلام اباد (سی این این اردو) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی میاں عطا محمد قریشی کی اہلیہ مسز زاہدہ عطا قریشی نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، چیف جسٹس آف پاکستان اور آئی جی اسلام آباد سےاپیل کی ہے کہ انہیں اور ان کے بیٹے یاسر عطا قریشی کو تحفظ فراہم کیا جائے کیونکہ بلوچستان کےسابق صوبائی وزیر حاجی سردار طور خان سے انہیں جان کا خطرہ ہے،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسز زاہدہ عطا قریشی کا مزید کہنا تھا کہ انکے شوہر سابق رکن قومی اسمبلی میاں عطا محمد قریشی کا 2013 میں انتقال ہوگیا تھا جبکہ انکے چھوٹے بیٹے کو اغواء کےبعد شہید کر دیا گیا تھااب وہ اپنے بیٹے یاسر عطا قریشی کے ہمراہ رہائش پزیر ہیں اور پیٹرول پمپ کے کاروبار ے منسلک ہیں، وہ بلوچستان ہاؤس اسلام آباد کے کمرہ نمبر 202 میں جوان سالہ بیٹے یاسر عطا قریشی کے ہمراہ ٹھہری ہوئی ہیں آج مورخہ 16 اگست 2023 بروز بدھ بوقت تقریبا ساڑھے سات بجے شام بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر حاجی طور خان میرے کمرے میں زبردستی چند نامعلوم افراد کے ہمراءہ گھس آیا اور مجھے کہنے لگا کہ میں اپنی لورا لائی میں ڈیڑھ مربہ زمین اور پیٹرول پمپ کی ڈیلر شپ جو کہ میں نے پیٹرول پمپ کیلئے خریدی تھی اسکے نام کر دوں جس پر میں نے انکار کر دیا اس پر اس نے مجھ پر اور میرے بیٹے پر حملہ کر دیا اور ہمیں قتل کی دھمکیاں دیں، مسز زاہدہ عطا قریشی نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، چیف جسٹس آف پاکستان اور آئی جی اسلام آباد سے اپیل کی کہ انہیں اور انکے بیٹے کو سردار طور خان سے جان کا شدید خطرہ ہے لہذاٰ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور انہیں باحفاظت انکےگھر ملتا ن پہنچایا جائے۔
تازہ ترین
- صدر مملکت سے روس کے نائب وزیر اعظم کی وفد کے ہمراہ ملاقات
- مقامی سگریٹ کی صنعت اور ملکی معیشت کے خلاف مہم کا دوسرا مرحلہ
- برکس گروپ کو تقویت دے کر دنیا میں امریکی بالادستی کو روکا جا سکتا ہے: ایران
- چین کی مدد سے پاکستان میں سب سے بڑے ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر شروع
- روس کی جانب سے جوہری تجربات کی ممکنہ بحالی کا انتباہ
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days