ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل

اسلام آباد: تھانہ سنبل کی حدود میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ثناء یوسف پر فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مہمان ان کے گھر آیا اور دو گولیاں مار کر موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کا تعلق چترال سے تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اسلام آباد پولیس واقعے کی ہر زاویے سے تفتیش کر رہی ہے اور جلد مجرم کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں