اسلام آباد: صدرِ مملکت نے جیولن تھرو میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر ارشد ندیم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں صدرِ مملکت نے کہا کہ ارشد ندیم نے ایک بار پھر اپنی غیر معمولی کارکردگی سے پاکستان کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کیا۔
صدر کا کہنا تھا کہ ارشد نے نہ صرف فائنل بلکہ پوری چیمپئن شپ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ صدرِ مملکت نے اس تاریخی کامیابی پر پوری قوم کو بھی مبارکباد دی اور ارشد ندیم کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔