سردار اختر جان مینگل سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) گرفتاری پیش کرنے کے لیے وڈھ تھانے پہنچ گئے۔

سی این این اردو – وڈھ: بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر جان مینگل گرفتاری پیش کرنے کے لیے وڈھ تھانے پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل وڈھ میں انتظامیہ کی جانب سے انجمن تاجران اور دیگر افراد سمیت سردار اختر مینگل کے فرزند، سردارزادہ گورگین مینگل کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ اس کے ردعمل میں آج سردار اختر جان مینگل دیگر افراد کے ہمراہ گرفتاری پیش کرنے تھانے پہنچے۔

سردار اختر مینگل نے کہا کہ ان سمیت 1200 افراد کے خلاف 9 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں، جن میں بچوں اور ان افراد کے نام بھی شامل ہیں جو اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر میں بچوں اور خواتین کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا، *”میں اپنے لوگوں کے ساتھ وڈھ تھانے گرفتاری دینے آیا ہوں، مگر نہ ہمیں گرفتار کیا جا رہا ہے اور نہ ہی ایف آئی آر واپس لی جا رہی ہیں۔ ہم تھانے میں بیٹھے ہیں اور اپنی گرفتاری از خود پیش کر رہے ہیں۔”*

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں