چھاپہ مار کاروائی میں آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا۔سائبر کرائم سرکل راولپنڈی کی طرف سے سائبر کرائمز میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں کاروائی عمل میں لائی گئی۔
ملزم نجی یونیورسٹی میں بطور سکیورٹی گارڈ ڈیوٹی کر رہا تھا۔اور خود کو امریکی شہری ظاہر کر کے طالبات کو اپنے جال میں پھنساتا تھا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم خود کو ایف آئی اے کا اہلکار ظاہر کر کے بھی یونیورسٹی کی طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرتا تھا۔ملزم کی شناخت محمد جابر کے نام سے ہوئی۔
ملزم کو منگل کے روز جناح گارڈن اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم طالبات کو قابل اعتراض مواد کی آڑ میں بلیک میل کرنے میں ملوث ہے۔ ملزم کے موبائل سے طالبات کا قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔
ملزم گزشتہ کئی ماہ سے طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کر رہا تھا۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔