پاکستانی کمیونٹی کوریا کا ڈاکٹر طاہر القادری کے اعزاز میں ظہرانہ

مذہبی سکالر ڈاکٹر محمدطاہر القادری کوریا میں سیرت النبی کانفرنس میں شرکت کے لئے آئے ہوے آج پاکستانی کمیونٹی کوریا نے ان کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا ۔

جس میں کوریا میں مقیم پاکستانی کاروباری ،سماجی ،اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کوریا میں مختلف تنظیموں کا دورہ بھی کریں گے۔ پاکستانی کمیونٹی کی اس تقریب کے دوران حاضرین نے ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے مختلف سماجی اور دینی سوالات بھی پوچھے جن کا انہوں نے بڑی تفصیل کے ساتھ جواب دیا ۔کوریا میں مقیم ایک مشہور کاروباری شخصیت نے سود کے بارے میں کئے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ غیر مسلم ملک میں رہتے ہوئے ہم مسلمان ہونے کی حیثیت سے ان کے سسٹم پر حاوی نہیں ہو سکتے لہذا اگر ہمیں ان غیر مسلم ممالک میں رہتے ہوئے اگر ہمیں قسطوں پر گاڑیاں لینے کے لیے سود ادا کرنا پڑے اس صورت میں ہم سود کی مد سے استشنا کے زمرے میں آتےہیں کیونکہ ان غیر مسلم ممالک کے سسٹم میں ہر طرف کہیں نہ کہیں سود کا عنصر پایا جاتا ہے ۔جس کو ہم چاہتے ہوئے بھی بدل نہیں سکتے ۔

تقریب کے اختتام پر پاکستانی کمیونٹی کے سرپرست اعلی عبدالجبار خان چیئرمین نزاکت مرزا اور وائس چیئرمین رشید گجر کی طرف سے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو یادگار کے طور پر ایک شیلڈ بھی پیش کی گئی.

اپنا تبصرہ لکھیں