سندھ کا مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش کر دیا گیا ہے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئندہ مالی سال کے لیے تین ہزار 56 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 22 سے 30 فیصد تک کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے سندھ کے آٸندہ مالی سال 2024.25 میں نٸے ٹیکس بھی لگائے گئے ہیں رٸیل اسٹیٹ پرزمینوں ۔دوکان یاپھرفلیٹسم گاڑیوں پر ٹیکس وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے
سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اویس قادر شاہ کے زیر صدارت شروع ہواوزیراعلیٰ نے اسمبلی میں نئے مالی سال کا بجٹ پیش کردیا جس کا حجم 3.056 ٹریلین روپے ہے بجٹ تقریر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 22 سے 30 فیصد اور پنشن میں 15 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کیا اور صوبے میں کم از کم اجرت 37 ہزار روپے مقرر کی
وزیراعلیٰ نے کہا کہ 959 ارب روپے کے نمایاں ترقیاتی اخراجات کی تجویز اخراجات کا 31 فیصد ہےسندھ کے صوبائی بجٹ میں سماجی و معاشی بہبود کو ترجیح دی گئی ہے،غریبوں کی مدد کیلئے 34.9 ارب، شہریوں پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے 116 ارب روپے سبسڈیز پروگرام شامل ہیں وزیراعلیٰ نے بتایا کہ 12 ملین روپے کسانوں کو مالی مدد فراہم کرنے کیلئے 8 ارب روپے،ملیر ایکسپریس سمیت کورنگی میں ایک انکلیوو کمپلیکس بنانے کیلئے 5 ارب روپے، ہاؤسنگ اسکیموں کیلئے 25 ارب، کراچی کو پانی فراہم کرنے کیلئے حب کینال جیسی ایک نئی نہر کی تعمیر پر 5 ارب، سندھ میں مزدوروں کیلئے مزدور کارڈ کے تحت 5 ارب، زراعت کیلئے 11 ارب روپے، سماجی تحفظ کیلئے 12 ارب، یونیورسٹیز اینڈ بورڈ کیلئے 3.2 ارب، ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ کیلئے 2 ارب، 485 پولیس اسٹیشن کے لیے بجٹ مختص کیا گیا ہے، سولرائزیشن انیشیٹو کیلئے پانچ برس میں 5 ارب روپے مختص کیے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ وزیراعلیٰ سندھ نے بجت تقریر کے دوران بتایا تعلیم کے لیئے 519 ارب، صحت کیلئے 334 ارب، لوکل گورنمنٹ کے لیئے 329 ارب، زراعت کیلئے 58 ارب، توانائی کیلئے 77 ارب، آبپاشی کیلئے 94 ارب، ورکس اینڈ سروسز کیلئے 86 ارب، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کیلئے 30 ارب، ٹرانسپورٹ کیلئے 56 ارب، ورکس اینڈ سروسز کیلئے 86 ارب، داخلہ کیلئے 194 ارب روپے شامل ہیں
سندھ کے آٸندہ مالی سال 2024.25 میں نٸے ٹیکس شامل کیئے گئے اندرون ملک پروازکی ٹکٹ پرڈھاٸی سوروپے سندھ حکومت ٹیکس وصول کریگی عالمی پرواز کے ٹکٹ پرایک ہزارروپے ٹیکس، الاٹمینٹ آرڈریا تجدید پر پانچ ہزار، رٸیل اسٹیٹ پرزمینوں دوکان، فلیٹس کی متعین قیمت پردو فیصد ٹیکس، پارٹنرشپ کرنے یاختم کرنے پرپانچ ہزار، سمندری جھازکی انشونس پرپانچ ہزارتمام انشورنس بشمول عمارت ۔فصلوں اور املاک کی انشورنس پرپانچ سو،لاٸف ہیلتھ انشورنس پرپانچ سو ٹیکس، غیرمتحرک املاک کاپاورآف آٹارنی دینے پرپانچ ہزارٹیکtس، تین ہزارسیcd سی سے زائد کاروں اورجیپوں پرساڑھے چارلاکھ ٹیکس، دوہزارسی سی گاڑیوں پردولاکھ 75ہزار ٹیکس، پندرہ سوسی سی ایمپورٹییڈ گاڑیوں پرایک لاکھ کا ٹیکس، دوہزارسی سی کی گاڑیوں پرپانچ ہزارٹیکس، پندرہ سو سی سی گاڑیوں پرپچیس ہزار ٹیکس، تمام پروفیشن پردوہزار سالانہ ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے .
بجٹ اجلاس میں پیٹرول پمپ ۔سی این جی اسٹیشنزپر20ہزار روپے ٹیکس، ایجوکيشن ۔فارم ہاسز۔پراٸیوٹ اسپتال۔کلینک ۔گیسٹ ہاوسز۔فشن ھال کوبھی ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے سمیت جانوروں کاعلاج۔اسپورٹس ۔گیمزسینٹرزپربھی ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے تمام ٹیکسز سندھ رینوبورڈ وصول کرنے کامجاز ہوگا