ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی کاروائی.حوالہ ھنڈی، منی لانڈرنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں آن لائن جوا ایپلیکیشن استعمال کرنے میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار
ترجمان ایف آئی اے لے مطابق ملزمان آن لائن جوا(قمار بازی) ایپلیکیشن “ڈائمنڈ ایکسل” سے حاصل شدہ غیر قانونی آمدن اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کر رھے تھے۔
ملزمان کو اس ضمن میں بینک افسران کی معاونت اور سہولت کاری حاصل تھی۔ملزمان کے بینک اکاؤنٹس ان کی ظاہر شدہ آمدنی اور اثاثوں سے مطابقت نہیں رکھتے تھے۔
ملزم اعظم بیگ نے جرم سے حاصل شدہ آمدنی سے اپنی زوجہ کے لیے ایک مکان بھی خریدا جس کی ادائیگی مشتبہ بینک اکاؤنٹ سے کی گئی۔
گرفتار ملزمان میں شجاعت علی خان اور رباب خان زوجہ اعظم بیگ شامل ہیں۔جبکہ نامزد ملزم اعظم بیگ ودیگر ملزمان اور بینک افسران کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔