اینٹی کرپشن سرکل کراچی کی کاروائی دھوکہ دہی اور فراڈ میں ملوث جعلی ایف آئی اے اہلکار گرفتار۔ملزم سہیل احمد جعلی ایف آئی اے اہلکار بن شہریوں کو ملازمت کا جھانسہ دیتا رہا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے شہری سے ملازمت کا جھانسہ دیکر 17 لاکھ 50 ہزار روپے بٹورے۔ملزم نے 20 لاکھ کے عوض ایف آئی اے میں ملازمت کا وعدہ کیا تھا
ملزم اس سے پہلے بھی اس طرح کے فراڈ میں ملوث رہا ہے۔چھاپہ کے دوران ملزم کے قبضے سے 2 عدد نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے