وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے کاروائی کرتے ہوئے سابقہ ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفیسر کو گرفتار کر لیا۔ملزم نوید احمد نوشہرہ میں ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفیسر تعینات تھا۔ترجمان ایف آئی اے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملزم کو دھوکہ دہی، کرپشن میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا۔
ملزم کو حیات آباد پشاور سے گرفتار کیا گیا۔ملزم نے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے چیک کی دھوکہ دہی سے کلیئرنگ کیں۔ملزم نے مذکورہ چیک کینسل کرنے کے بجائے اپنے فرنٹ مین کے اکاونٹ میں ٹرانسفر کروایا۔اس طرح ملزم نے قومی خزانے کو لاکھوں کا نقصان پہنچایا۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیاہے۔جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔