حکومتِ پنجاب کے فروغِ صحتِ عامہ پروگرام کے تحت تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال چوآ سیدن شاہ میں نیا ایمرجنسی بلاک قائم کر دیا گیا ہے.
جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر چکوال میڈم قراۃالعین ملک نے کیا ۔ نئے ایمرجنسی بلاک کی بدولت ایمرجنسی ہیلتھ کیئر کی سہولیات میں مزید بہتری اور معیار میں اضافہ ہوگا ۔
ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ نئے بلاک کی بدولت ایمرجنسی ہیلتھ کیئر کے اعتبار سے سروس ڈلیوری کو مطلوبہ انداز میں مؤثر بنایا جائے ۔