ایف آئی اے اینٹی کرپشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سراج محمد نے ملزم کو پشاور سے گرفتار کیا۔ملزم سخی محمد کرپشن، رشوت اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث تھا ۔ملزم سخی محمد فیڈرل سیڈ اینڈ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے پی میں بطور ریجنل ڈائریکٹر تعینات رہا ہے۔سخی محمد سیڈ کمپنیوں سے رشوت لینے میں ملوث تھا۔
ترجمان ایف آئی اے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملزم رشوت کے لیے اپنی زوجہ ، بچوں اور رشتہ داروں کے بینک اکاؤنٹس استعمال کرتا تھا۔ملزم کے خلاف ایف آئی اے نے کرپشن کے حوالے سے ٹھوس شواہد حاصل کر لئے ہیں۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔