الخدمت فاونڈیشن غزہ متاثرین کو قربانی کا کوشت فراہم کرے گی

راولپنڈی: الخدمت فاونڈیشن کا کہنا ہے کہ عید قربان پر ڈیڑھ ارب مالیت سے 10ہزارجانوروں کی قربانی کرے گی۔مصر، اردن، لبنان،القدس اور ویسٹ بینک میں قربانی کے بعدغزہ مہاجرین کوگوشت فراہم کیا جائے گا۔20لاکھ مستحقین قربانی کے گوشت سے مستفیدہوں گے۔

صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسرڈاکٹرحفیظ الرحمن نے ہفتہ کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہویے کہاکہ ہر سال کی طرح رواں برس بھی الخدمت ملک بھر کے ،غریب ومساکین،بیواؤں،خواجہ سرا ؤں اورقیدیوں سمیت مستحقین کیلئے قربانی فی سبیل للہ کااہتمام کررہی ہے۔ اس سال عیدالاضحی کے موقع پر چھ ہزار بڑے اور چار ہزار چھوٹے جانوروں کی قربانی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔اس پر ڈیڑھ ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔گزشتہ برس کی طرح رواں سال بھی پاکستان کے علاوہ غزہ مہاجرین کے لیے مصر،اردن القدس اور ویسٹ بینک میں الخدمت چھوٹے اور بڑے جانوروں کی قربانی کے ذریعے غزہ مہاجرین کو گوشت فراہم کرے گی۔

قربانی مہم کی لانچنگ کے موقع پر الخدمت ہیڈآفس میں چیئرمین کمیونٹی سروسز ومرکزی نائب صدرذکراللہ مجاہد،نیشنل ڈائریکٹر عامرمحمودچیمہ،ریجنل صدراکرام الحق سبحانی سمیت دیگرذمہ داران بھی موجود تھے۔ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے اعلان کیا کہ وہ گزشتہ عید الاضحی کی طرح یہ عید بھی فلسطینی مہاجرین کے ساتھ منائیں گے اور مصر میں موجود غزہ کے متاثرین میں قربانی کا گوشت تقسیم کریں گے۔انہوں نے کہا تربیت یافتہ رضاکار، نگران کمیٹیاں اور ویٹرنری ماہرین جانوروں کی خریداری، دیکھ بھال، شرعی قربانی اور شفاف تقسیم کے تمام مراحل کی نگرانی کرتے ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے قربانی کے تمام مراحل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے تجرباتی کیٹل فارمز، جدید سلاٹر ہاؤسز، چِلر ٹرانسپورٹ اور مستحقین تک باعزت ترسیل کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں