امریکہ ایران جنگ پر سعودیہ, ترکیہ، مصر اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس

اسلام آباد: اتوار کے روز پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، مصر کے وزائے خارجہ نے امریکہ ایران جنگ میں ثالثی کی پیشکش کے تحت اجلاس منعقد کیا. اجلاس کے بعد پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ شرکاء نے بنیادی طور پر امن، سفارت کاری اور کشیدگی کم کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس کے دوران پائیدار امن کے لیے سفارت کاری ہی واحد راستہ ہے۔خطے میں جاری کشیدگی ختم کرنے کے لیے تمام حملوں اور دشمنی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔پاکستان نے واضح کیا کہ وہ علاقائی استحکام کے لیے مکمل تعاون کرے گا اور ثالثی کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔امید ہے اسلام آباد امریکہ اور ایران کے مابین مذاکرات کا میزبان ہو گا.انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ موجودہ بحران کا حل مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں