نوجوانوں کو ملک سے مخلص رکھنے کے لیے اساتذہ اپنا کردار ادا کریں، پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر

واہ کینٹ میں عالمی یوم اساتذہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں ڈاکٹر روف امیر تعلیمی ایوارڈز 2024 کا پروقار انعقاد ورچوئل یونیورسٹی واہ کیمپس کے اشتراک سےکیا گیا مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل ادارہء فروغ قومی زبان اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر کا تخاطب نوجوان نسل رہی انھوں نے اساتذہ کرام کو نوجوانوں کی تربیت اور ملک و قوم سے خلوص و وفاداری قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کرنے کو کہا ۔بطور استاد ان کا تجزیہ تھا کہ پاکستان سے ذیادہ مواقع ہمارے نوجوانوں کو اور کہیں نہیں مل سکتے صاحب صدر ڈائریکٹر سینٹ پال سکول ڈاکٹر شفقت حیات نے کہا آج کے طلبہ کو تعلیم دینا اساتذہ کے لیے ایک چیلنج بن چکا ہے طلبہ کو چاہئے کہ کسی جماعت کے سیاسی عزائم کا نشانہ نہ بنیں اور اپنے مستقبل پر توجہ دیں مہمان اعزاز کینیڈا میں مقیم ماہر تعلیم محترمہ ناہید افروز تقریب کی رونق سے خوب لطف اندوز ہوئیں پاکستان یوتھ لیگ والنٹئیر فورم کے سرپرست اعلی ڈاکٹر سید اسد علی نے اساتذہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا چئیرمین عابد حسین نے بتایا کہ یہ لیگ کا خاصہ ہے کہ 2000ء میں پہلی مرتبہ واہ کینٹ میں یوم اساتذہ منعقد کرانے کا اعزاز حاصل ہوا جو ہنوز جاری ہے ڈائریکٹر ورچوئل یونیورسٹی واہ کیمپس عتیق الرحمن چغتائی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور واہ کینٹ کی 100 فیصد تعلیمی شرح میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو بھی سراہا مقررین میں اسد بشیر چغتائی،فاخرہ نوید، شہزادہ خرم خان، صاحبزادی تمکنت رؤف امیر، عائشہ ارشد اور علی رضا شامل تھے نظامت کے فرائض چیف آرگنائزر عفت رؤف نے انجام دیئےمجموعی طور پر 22 اساتذہ کرام کو بہترین کارکردگی ایوارڈز،16 کو تعریفی اسناد اور 5 طالبات کو نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں غیر معمولی کارکردگی پر ایوارڈز دئیے گئے تقریب کو شاندار بنانے والے شرکا کو بھی تعریفی اسناد سے نوازا گیا

اپنا تبصرہ لکھیں