وزارت ہوابازی نے سول ایوی ایشن کے بڑے منصوبوں میں مبینہ کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کرلیا گیا ہے
سی اے اے میں براہ راست بھرتیوں کی بھی تحقیقات کا فیصلہ،
سی اے اے کے شعبہ فلائٹ اسٹینڈرڈ، ایس کیو ایم ایس، ایرومیڈیکل ڈائریکٹرز اور ایڈیشنل ڈاریکٹرز کی بھرتیوں میرٹ کو نظر انداز کیا گیا،
اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور اسٹاف لیول کی بھرتیوں میں میرٹ کی خلاف ورزی کی گئی ہےجبکہ
بھرتیوں میں میرٹ کی خلاف ورزی پر شعبہ ایچ آر حکام کے متعلق وزارت ہوابازی کو سکایات ملی ہیں،
وزارت ہوابازی کے اعلی حکام نے تمام معاملات کی شفاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت ہوابازی کو بھرتیوں اور منصوبوں میں مبینہ کرپشن کی شکایات موصول ہونے پر ایکشن لینےکا فیصلہ کیا گیا ہے تمام تحقیقاتی اداروں مراسلہ بھیجوادیا گیا