غریبوں کی واحد امید؛ عوامی عدالت وفاقی محتسب

تحریر:عفت رؤف
وفاقی محتسب کا ادارہ چار دہائیوں سے زائد اپنے طویل سفر کے دوران ایک مثالی جذبے اور لگن کے ساتھ عوام الناس بالخصوص پسماندہ طبقے کی خدمت پر مامور عوامی عدالت کے طور پر منظر عام پر نمودار ہواجس کا مرکزی دفتر اسلام آ باد اور 25 ذیلی دفاتر ملک کے دیگر شہروں میں قائم کیے گئے یہ ادارہ بدانتظامی کے شکار افراد کو مفت اور جلد انتظامی انصاف فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے
وفاقی محتسب کی بنیادی اقدار اور نصب العین شفافیت اور جوابدہی ہے
کم مراعات یافتہ افراد کی خدمت کرنا اس کی پہچان اور رہنما اصول رہا ہے۔ وفاقی محتسب کے ادارے نے گذشتہ برسوں میں اپنی کارکردگی اور افادیت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ شکایات سے نمٹنے کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات اٹھا ئے ہیں، اس کے مطا بق تحقیق، تفتیش، تشخیص، جائزہ اورفیصلوں پر عمل درآمد وغیرہ پرخصوصی تو جہ دی جاتی ہے۔

سال 2024ء کے دوران، شکایات کی تعداد17 فیصد اضا فے کے ساتھ 194,106 سے بڑھ کر 226,372 ہو گئی جب کہ فیصلوں کی تعداد 223,198 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی یوں سال 2023 میں 193,030 شکا یات کے مقابلے میں سال2024 میں 16فیصد کا اضافہ ہوا۔ فیصلوں پر عمل درآمد کی شرح میں بھی متاثر کن اضافہ ہوا جو کہ سال 2023 کے 85.70 فیصد کے مقابلے میں سال 2024میں 93.21 فیصد تک پہنچ گئی۔ سال 2024کے دوران شکایت کنندگان کو 8.22 بلین روپے کے برابر ریلیف فراہم کیا گیا جو کہ سال 2023 میں 4.9 بلین تھا۔
شکایات میں مسلسل روزافزوں اضافہ درحقیقت ملک بھر میں نئے علاقائی دفاتر کھولنے، کھلی کچہریوں کے انعقاد، تنازعات کے غیر رسمی حل کے پروگرام (IRD) کے آغاز اور محتسب کی معائنہ ٹیموں کے مختلف سر کاری اداروں کے دوروں اور جد ید ٹیکنالوجی کے استعمال سمیت مختلف اقدامات کا نتیجہ ہے۔

وفاقی محتسب میں شکایت کرنے کے لئے وکیل کی ضرورت نہیں ہو تی، نہ ہی شکایت کنندگان کو طویل قانونی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ مقدمات60 دن کی مقررہ مدت میں نمٹا دئیے جاتے ہیں۔ یہاں شکایت درج کرانے کا طریقہ کار بھی بہت آسان ہے۔ دفتر میں ذاتی طور پر آئے بغیر، ڈاک، ای میل یا موبائل ایپ کے ذریعے بھی آن لائن
شکایت کی جا سکتی ہے۔ مقد مات کی سماعت آن لائن بھی کی جا تی ہے، جس سے بزرگ یا غریب شکایت کنندگان کو سفر کی صعو بت اور سفری خرچ سے بچایا جا تا ہے۔
وفاقی اداروں کی بد انتظا می سے متعلق انفرادی شکایات کو نمٹانے کے سا تھ ساتھ اس دفتر نے سرکاری اداروں کے نظام کار کے مسائل کو حل کرنے کے لیے طویل مدتی اصلاحات متعارف کرانے کی ضرورت کو بھی نظر انداز نہیں کیا۔ اس مقصد کے لئے اب تک 80 اسٹڈیز/رپورٹس تیار کی جاچکی ہیں، جن میں پنشن اصلاحات، جیل اصلاحات، قومی بچت، اسٹریٹ چلڈرن کے مسائل وغیرہ جیسے اہم شعبوں پر توجہ دی گئی ہے۔ وفاقی محتسب کے نظا م کار میں بہتر ی لانے کے لئے دیرپا اصلاحات بھی متعارف کرائی جاتی ہیں جن کے نتیجے میں یہ ادارے کے نظام کار میں بہتر تبدیلیوں کو متعارف کرانے کی ایک طاقتور علا مت بن چکا ہے اور اب محض شکایات کا ازالہ کرنے والا دفتر نہیں رہا بلکہ ملک میں گڈگورننس کا معمار ہے۔ اس ادارے نے دنیا بھر میں محتسب اور ثالثی اداروں کے لیے UNGA کی قرارداد 79/177 میں دئیے گئے رہنما خطوط پر عمل پیرا ہونے کے علاوہ پیرس اور وینس اصولوں کی روشنی میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ معیارات کے ساتھ اپنی کارروائیوں کو ہم آہنگ کر رکھا ہے۔
بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے وفاقی محتسب کے عزم کا اظہار بچوں کے لئے کمشنر برا ئے اطفال کی تقرری سے ہوتا ہے جو ملک کے دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر بچوں کے حقوق کے لئے مسلسل کوششیں کرتا رہتا ہے۔ شکایات کمشنر برائے اطفال نے زینب الرٹ ریسپانس اینڈ ریکوری ایکٹ 2 کے نفاذ میں اہم کردار ادا کیا جوقانونی فریم ورک کو جدید چیلنجوں سے ہم آ ہنگ کر کے بچوں کی حفاظت اور بہبود کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لئے ایک مضبوط طریقہ کار فراہم کرتا ہے۔
وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ میں سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کےحل کے لئے”شکایات کمشنر برا ئے اوورسیز پاکستانیز“ کا دفتر اہم خد مات سرانجام دے رہا ہے۔ یہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو در پیش انفرادی شکایات اور نظامی مسائل کو حل کرنے کے لئے ادارہ جاتی فریم ورک فراہم کرتا ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور ان کے اہل خانہ کی سہولت کے لئے وفاقی محتسب کی ہدایت پر ملک کے تمام بین الا قوا می ہوا ئی اڈوں پر قائم کئے گئے”یکجاسہولیاتی مراکز“ کے علا وہ تمام پاکستانی مشنز میں فوکل پرسن مقرر کئے گئے ہیں تا کہ وہ سمندر پار پا کستانیوں کو درپیش مسا ئل ذاتی طو ر پر سن کر حل کر یں۔
وفاقی محتسب کا ادارہ ریاست کی آئینی ذمہ داریوں کی تکمیل میں بھر پو ر طر یقے سے اپنے قانونی فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ اب تک 23 لا کھ سے زیادہ گھرانے اس کی خدمات سے مستفید ہوچکے ہیں، جو اسے اعتماد کی فضا فراہم کرتے ہیں۔ الغر ض یہ ادارہ محتسب کے تصور کے بنیا دی اور حتمی مقصد یعنی گڈ گو رننس کے قیام کو مد نظر رکھتے ہو ئے حکومتی اداروں یا اس کے ملا زمین کے ہاتھوں انتظامی زیادتیوں، امتیا زی سلوک، استحصال، غفلت اور نااہلی کا سامنا کرنے والوں کو انتہا ئی شفا ف طر یقے سے مفت اور جلد ر یلیف فراہم کر رہا ہے۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں