پولیس کے مطابق ملزمہ آمنہ عروج نے خلیل الرحمن قمر کو ہنی ٹریپ کیا۔ ملزمہ گوجرانوالہ کی رہائشی ہے، ہائی پروفائل افراد کو جھانسہ دیکر رقوم بٹورتی تھی۔
ملزمہ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ خلیل الرحمن قمر سے 10 سے 15 دن تک بات ہوئی۔ فون کے ذریعے خلیل الرحمن قمر سے چیٹ ہوئی اورتصاویر کا تبادلہ ہوا۔
ملزمہ کے بیان کے مطابق خلیل الرحمن قمرنے ان سے ملنے کو کہا تھا تب میں نے گھر بلا لیا۔ پولیس حکام واقعہ کی مختلف پہلوؤں سےجانچ پڑتال کر رہی ہے۔
ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور نے زرائع ابلاغ سے کہا کہ واردات میں ملوث خاتوں سمیت بارہ ملزمان گرفتارکرلیےگئے ہیں۔خلیل الرحمٰن قمرکو ہنی ٹریپ کرنےوالی خاتون سےمختلف پہلوؤں سےتفتیش کی جارہی ہے۔
ملزمان سے وقوعہ میں استعمال ہونے والی 3 گاڑیاں، وائرلیس سیٹ، جدید رائفلیں، پسٹلز اور درجنوں گولیاں بھی برآمد کرلی گئی ہیں جبکہ باقی دو ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں