صدر ِمملکت آصف علی زدداری سے وزیر توانائی مصدق مسعود ملک اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت -بلتستان انجینئر امیر مقام کی ملاقاتیں ہوئیں صدر مملکت نے دیامر بھاشا ڈیم کے 1500 متاثرین کو فی کس 47 لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی انھوں نے کہا کہ گلگت-بلتستان میں میڈیکل کالج اور ہسپتال کے قیام کی اشد ضرورت ہے .
گلگت-بلتستان میں میڈیکل کالج اور ہسپتال کے قیام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گلگت بلتستان کی عوام کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کیلئے صحت سہولت پروگرام کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کیا جائے گذشتہ دنوں گورنر گلگت-بلتستان اور گلگت-بلتستان کونسل کے اراکین نے صدر ِ مملکت کو علاقے کو درپیش مسائل بارے آگاہ کیا تھاصدر مملکت نے ملاقات میں گلگت-بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کی یقین دہانی کرائی تھی