گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ تعلیم تمام قوموں کی ترقی کی بنیاد ہے اور کوئی بھی قوم تعلیم اور تعلیمی اداروں کو مضبوط کیے بغیر ترقی نہیں کر سکتی گورنر نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں اعلیٰ تعلیم کی سہولیات فراہم کرنا بہت ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی کے اٹک کیمپس کے دورہ پر کیا گورنر نے کیمپس کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اٹک کیمپس پراجیکٹ کو کم سے کم وقت میں فعال کیا جائے گاانہوں نے یونیورسٹی کے تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لیے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم کی کاوشوں کی تعریف کی اور یونیورسٹی کے تعلیمی اور انتظامی امور کو احسن طریقے سے چلانے کے لیے اپنے تعاون کا یقین دلایاقبل ازیں بارانی زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم نے سب کیمپس اٹک کے حوالے سے گورنر پنجاب کو بریفنگ دی اور یونیورسٹی سب کیمپس کی اٹک کیجلد تکمیل کے لیے طریقہ کار تجویز کیا تاکہ اسے جلد از جلد فعال بنایا جا سکے اس موقع پر ڈائریکٹر یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر اکرام علی ملک ، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈیڈاکٹر محمد کامران، ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا اور ڈاکٹر رفعت حیات ڈائریکٹر سب کیمپس اٹک بھی موجود تھے۔