وزیر خزانہ اور وزیر محصولات محمد اورنگزیب نے بدھ کے روز قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے ایوان صدر میں ملاقات کی ہے۔
وزیرخزانہ نے عوام دوست بجٹ کی تیاری کے بارے میں قائمقام صدر کو بریف کیااور مہنگائی پر قابو پانے کےلئے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیاانھوں نے کہا کہ مہنگائی میں واضح کمی حکومت کے مسلسل اور غیر متزلزل اقدامات کا ثمر ہے قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی ضرورت ہے محصولات بڑھانے کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے