راولپنڈی میں میڈیکل سائنس کی فرانزک سائیکاٹری پر نیشنل کانفرنس

اتوار کے روز راولپنڈی میں وطیم میڈیکل کالج کے زیر اہتمام فرانزک سائیکاٹری پر نیشنل کانفرنس منعقد کی گئی۔کانفرنس میں ملک بھر سے فرانزک کے ماہر ڈاکٹروں نے شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ ماہر تعلیم اور فرانزک کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالرشید میاں نے کہا کہ فرانزک سائیکاٹری میڈیکل سائنس کا ایک اہم ابھرتا ہوا شعبہ ہے جس پر دنیا بھر میں تحقیق جاری ہے۔

انہوں نے کہا آنے والے وقت میں فرانزک سائیکاٹری کا شعبہ بے حد اہمیت اختیار کر جائے گا۔دنیا اس کی اہمیت سے اگاہ ہو گئی ہے۔انہوں نے جرائم پیشہ افراد کی نفسیات ذہنی صحت اور قانونی کاروائی کے بارے میں فانزک سائیکاٹری کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر میجر جنرل (ر) محمد احمد، پروفیسر ڈاکٹر محمد حنیف، پروفیسر ڈاکٹر انوار احمد، پروفیسر ڈاکٹر سندس، پروفیسر ڈاکٹر یاسمین، پروفیسر ڈاکٹر مظہر ملک، پروفیسر ڈاکٹر خالد مفتی اور دیگر ماہرین نے بھی خطاب کیا۔

مقرین نے کہا کہ یہ ابھرتا ہوا شعبہ مستقبل میں جرائم پیشہ افراد کو معاشرے کا کارآمد حصہ بنانے میں مفید کردار ادا کرے گا۔ کانفرنس میں شریک شرکاء نے فانزک سائیکاٹری کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں