آل پاکستان نان بائی ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے حکومت کی طرف سےسستی روٹی، نان کا نوٹیفیکیشن مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت روٹی کی قیمتیں طے کرنے سے پہلے نان بائی ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لے۔
زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے روٹی و نان کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ کرے۔یکطرفہ اور جبرا” کوئی فیصلہ قبول نہیں کرینگے۔8 مئی سے نان بائی پنجاب سمیت خیبرپختونخوا میں شٹر داؤن ہڑتال کرینگے۔غریب ضرور ہیں مگر اپنا حق لینا جانتے ہیں۔
آل پاکستان نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر شفیق قریشی نےنان بائی ایسوسی ایشن پنجاب کے صوبائی صدر آفتاب گل، کے پی کے صوبائی صدر ملک اقبال پائندہ خیل و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمعرات کے روز ہڑتال کا اعلان کیا۔
شفیق قریشی کا مزید کہنا تھاکہ حکومت پنجاب نے روٹی کی قیمت کم کرتے وقت نان بائی ایسوسی ایشن کو اعتماد میں نہیں لیا۔نان بائیوں کو جبرا” کم قیمت پر روٹی بیچنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا آٹے کی قیمتیں کم ضرور ہوئیں ہیں مگر تندور میں روٹی بنانے کے لیے گیس، مزدور اور دیگر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ میدے کی قیمتوں میں کمی نہیں ہوئی لہذاٰ نان کم قیمت پر نہیں بیچ سکتے، نان بائیوں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے، حکومتی فیصلے سے ہمارا کاروبار تباہ ہو گیا ہے۔
نان بائیوں پر مقدمے قائم کرکے گرفتاریاں کی جا رہی ہیں،روٹی صرف آتے سے نہیں بنتی اس کے بننے میں دیگر اشیاء کا بھی عمل دخل ہے، ہمارا سب سے بڑامسئلہ گیس کی لوڈ شیڈنگ اور بجلی ،گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں، حکومت ہمارے ساتھ مل بیٹھ کر مشاورت سے زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمتوں کا تعین کرے۔
اگر ہمارے جائز مطالبات نہ مانے گئے تو 08 مئی سے پنجاب اور کے پی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کرینگے،اس موقع پر پنجاب اور کے پی کے صوبائی صدورآفتاب گل اور ملک اقبال پائندہ خیل کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کا کام ہے، نان بائی کا نہیں۔
حکومت میدے سے تیار ہونے والےنان کی قیمت تو کم کرنا چاہتی ہے مگر کیا میدے سے تیار ہونے والی کسی بیکری آئٹم کی قیمت کم ہوئی؟ اچانک عید کے چوتھے دن روٹی پانچ روپے روٹی چار روپے نان سستاکیاگیا ہمیں پوچھاہی نہیں گیا ، ہمارا کاروبار بند ہوگیا ، اگر انصاف نہ ملا تو ملک گیر احتجاج کرینگے اوراحتجاجا” اپنا کاروبار بند کر گھر چلے جائینگے۔
،روٹی پر سیاست کیوں کی جارہی ہے،حکومتی حکم پر عمل کےباوجود کریک ڈاون جاری ہے، عوام کو ریلیف دینے کیلئے تیار ہیں مگر حکومت ہماری بات تو سنے ،مطالبات نہ ماننے کی صورت میں آٹھ مئی سے پنجاب اور کے پی میں ہڑتال کرینگے۔