فیصل آباد کے 7 روٹس پر 400 بسیں چلائی جائیں گی ۔ بلال اکبر خان وزیر ٹرانسپورٹ

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ وماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان کا دورہ فیصل آباد کمشنر آفس میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی کمشنر فیصل آبادسلوت سعید،سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب احمد جاوید قاضی،ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن مصورنیازی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز کاشف رضا اعوان،سیکرٹری آرٹی اے احمد رضا ودیگرافسران شریک اجلاس میں فیصل آباد میں اربن ٹرانسپورٹ چلانے کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا فیصل آباد ،7روٹس پر 400بس سٹاپ ہونگےفیز 2 میں 8روٹس پر 81بسیں ،فیز 3میں 9روٹس پر 112بسيں چلائی جائیں گی ٹوٹل 35روٹس ہونگے ،مرحلہ وار اربن بس سروس چلائی جائیں گی فیصل آباد میں بس ڈپو بھی بنایا جائے گااجلاس میں میٹروبس سروس کے حوالے سے روٹس کا بھی جائزہ لیا گیاکمشنر فیصل آباد نے شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالےسے جاری اقدامات سے آگاہ کیاشہریوں کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی ترجیح رہی ہے مسلسل اقدامات سے شہر میں عنقریب اربن ٹرانسپورٹ سروس شروع ہوجائے گی

اپنا تبصرہ لکھیں