اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں چین کے سفیر چیانگ زئے دونگ کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں فریقین کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے انسداد دہشت گردی تعاون اور انٹیلی جنس شیئرنگ بڑھانے کی ضرورت پر زور بھی دیا گیا۔
صدر مملکت نے چینی سفیر کو یقین دلایا کہ پاکستان مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے اپنے چینی بھائیوں کی سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔