وزیر تجارت جام کمال سے ترکمانستان کے سفیر اتاجان مولاموف کی ملاقات

⁷اسلام آباد : وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ترکمانستان کے سفیر اتاجان مولاموف نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے بات چیت کی۔وفاقی وزیر نے ترکمانستان کے ساتھ دو طرفہ تجارتی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور نئے راستوں کی تلاش اور ٹرانزٹ ٹریٹ معاہدوں سے تجارتی حجم بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ترکمانستان کے سفیر نے پاکستان کو مقامی پیداوار کے مقابلے سستی بجلی دینے کی پیشکش کی۔ایل پی جی اور بجلی جیسے توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔

وزیر تجاروت نے دونوں ممالک کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ پر جلد دستخط کی امید کا اظہار کیا۔ معاہدے پر اسلام آباد یا ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں دستخط ہوں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں