سینٹ کے 52 اراکین ریٹاٸرڈ، انتخابات کے لیے پولنگ 2 اپریل 2024 کو ہوگی۔

سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی سمیت 52 ارکان 12 مارچ 2024ء کو اپنے عہدے سینیٹ عہدے اور رکنیت سے ریٹائرڈ ہورہے ہیں

پاکستان کا ایوان بالا (سینیٹ آف پاکستان) 2003ء کے بعد پہلی بار13 مارچ 2024ء سے نئے ارکان کی حلف برداری تک غیر فعال ہوگا،
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات 2024 کی پولنگ کے لئے ابتدائی شیڈول جاری کردیا ہے، سینیٹ کی 48 نشستوں کے لئے پولنگ 2 اپریل کو ہوگی ، امیدوار ریٹرننگ افسران سے کاغذات نامزدگی حاصل کرستکے ہیں اور جمع 15 اور 16 مارچ کوہونگے۔ سینیٹ انتخابات 2024ء میں پیپلزپارٹی کو فائدہ ملنے اورطویل عرصے بعد پہلی بار پارلیمنٹ ( قومی اسمبلی اور سینیٹ ) میں جماعت اسلامی، نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ (ف) کانمائندگی سے محروم ہونے کا امکان ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری بیان کے مطابق سینیٹ آف پاکستان کے 52 ارکان 12 مارچ کو 2024 ء کو ریٹائرہورہے ہیں، جن میں ہر صوبے سے 7 جنرل، 2خواتین، 2ٹیکنوکریٹ، سندھ اور پنجاب میں ایک ایک اقلیتی، وفاق دارالحکومت سے ایک جنرل اور ایک علماء و ٹیکنوکریٹ نشست اور سابق فاٹا کی 4 جنرل ممبران شامل ہیں۔
ریٹائرڈ ہونے والے 52 سینیٹ ممبران میں سے پاکستان پیپلزپارٹی کے 14، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 12، پاکستان تحریک انصاف کے 8، بلوچستان عوامی پارٹی کے 6، جمعیت علماء اسلام کے 2، نیشنل پارٹی کے 2، فاٹا کے آزاد 4، جماعت اسلامی ، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، مسلم لیگ (ف) اور پختونخواملی عوامی پارٹی کا ایک ایک  ممبر ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں