صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل ایک سال کے لیے سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج تعینات ہو گئے دونوں سپریم کورٹ کے سابقہ ججز ہیں ،صدر مملکت نے ایڈ ہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت دی