ٹرمپ حملہ امریکی سیکرٹ سروس کی سربراہ مستعفی

صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کو روکنے میں ناکامی کی وجہ سے سیکرٹ سروس کی سربراہ کمبرلی چیٹل نے استعفی دے دیا۔

امریکی زرائع ابلاغ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی سیکرٹ سروس کی سربراہ کمبرلی چیٹل نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والے حالیہ قاتلانہ حملے سے متعلق سیکیورٹی خامیوں کے پیش نظر اپنا استعفی پیش کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں درد سے بھرے دل کے ساتھ استعفی دے رہی ہوں۔

کانگریس اور جو بائیڈن انتظامیہ کا ایک داخلی نگراں، ٹرمپ کی سیکیورٹی کے بارے میں خفیہ ایجنسی کی کارکردگی پر تحقیقات میں مصروف ہے۔کانگریس میں خفیہ ایجنسی کی سربراہ کے استعفی کا مطالبہ دونوں پارٹیوں کے اراکین کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ پر فائرنگ کے فورا بعد چیٹل نے کہا تھا کہ وہ کسی بھی حالت میں استعفی نہيں دیں گی ۔ جو بائڈن نے انہیں سن 2022 میں خفیہ ایجنسی کا سربراہ بنایا تھا۔

اخبار واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ ہےکہ امریکہ کی خفیہ ایجنسیوں کے اعلی حکام نے 13 جولائی کو ہونے والے حملے سے پہلے ٹرمپ کی سیکوریٹی ٹیم کی جانب سے مزید افرادی قوت اور ساز و سامان فراہم کرنے کی درخواست کو بارہا مسترد کیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں