جڑانوالہ کے خوزائمہ شہزاد نے سائوتھ ایشین انڈر 17 انٹرنیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ اسلام آباد میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق بھٹی بیڈمنٹن کلب اور ڈی پی ایس سکول جڑانوالہ کے سٹوڈنٹ خوزائمہ شہزاد نے ایشین انڈر 17 انٹرنیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرکے پاکستان اور جڑانوالہ کا نام پوری دنیا میں روشن کردیا ۔ جڑانوالہ کے حلقہ سپورٹس احباب نے سپورٹس جمنیزیم جڑانوالہ میں پھولوں کی پتیوں، مالا، ڈھول کی تھاپ، سے پرتپاک استقبال کیا۔ خوزائمہ شہزاد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری یہ کامیابی میرے والد محترم شہزاد بٹھی صاحب، پرنسپل ڈی پی ایس سکول شاہد محمود صاحب، ہیڈ ماسٹر ڈاکٹر پروفیسر محمود رضا سید صاحب اور ملک تصور حسین صاحب TSO جڑانوالہ کی سپورٹ اور نیشنل کوچ سر سائم، صوبائی کوچ محمد نوید، جمنیزیم کوچ ملک زین جاوید، اور سکول کوچ محمد ذیشان اشرف کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ اس انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں 5 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا جس میں سری لنکا بھوٹان، مالدیپ ، نیپال اور پاکستان کی ٹیمیں شامل تھیں اور یہ چیمپئن شپ پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد