صدر مملکت سے پرتگال اور میانمار کیلئے پاکستان کے نامزد سفراء کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پرتگال کیلئے نامزد پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد خالد اعجاز نے ملاقات کی اس موقع پر صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان دوست ممالک سے تجارتی و معاشی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے پاکستان اور پرتگال کے مابین تجارت مزید بڑھانے کیلئے کام کریں

پاکستان ملک میں معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنےکیلئے کوشاں ہے
غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کے کاروبار دوست ماحول سے بھرپور فائدہ اٹھائیںپاکستان اور پرتگال کے مابین سیاسی، ثقافتی اور عوامی روابط کو مزید تقویت دینا ہوگی

دونوں ممالک کے درمیان سیاسی سطح پر تبادلوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے

صدر نے واضح کیا کہ پرتگال کی کمپنیاں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان کے تربیت یافتہ انسانی وسائل سے مستفید ہوسکتی ہیں صدر مملکت نے پرتگال کیلئے نامزد پاکستانی سفیر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیاصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سےمیانمار کیلئے نامزد پاکستانی سفیر عمران حیدر نے بھی ملاقات کی صدر مملکت نے پاکستان اور میانمار کے مابین دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر زور دیا
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور میانمار کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے کاروباری شعبے میں روابط بڑھانا ہوں گے

پاکستان کا قدیم بدھ مت ورثہ دونوں ملکوں کو سیاحتی اور ثقافتی میدانوں میں مزید قریب لا سکتا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں