مولانا فضل رحمان غیبی امداد کو رکتا دیکھ کر غضب ناک ہو رہے ہیں کنڈی

مولانا فضل الرحمان کے بیان پر پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے ردعمل دیاہے۔انہوں نے کہا پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے اپنا اپنا بیانیہ دفن کردیادیکھنا یہ ہے بانی پی ٹی آئی اور مولانا ایک دوسرے سے معافی نہ سہی معذرت کب کرتے ہیں۔

قدرت کا قانون ہے ہر چیز اپنی اصلیت پر جاتی ہے۔مولانا کا صفایا خیبرپختونخوا میں ہوا شور سندھ میں مچا رہے ہیں۔مولانا قوم کو بتائیں کہ دھرنا کس کے کہنے پر شروع کیا اور کس کے حکم پر ختم کیا۔

بقول مولانا سابقہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد جرنیلوں کے کہنے پر لائی گئی.مولانا یہ بھی بتائیں کہ حکومت خاتمہ کے بعد صورتحال میں سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والا کون تھا۔کس نے کس کس محکمہ میں کتنی کرپشن کی اور ریاستی وسائل کی لوٹ مار کی اسکی حقیقت بھی بتائیں۔

ٹانک سے مولانا کا بیٹا جیت جاتا تو انکا بیان ہوتا سسٹم چلتا رہے ہم حکومت کے اتحادی ہونگے۔چونکہ ابھی تک بیٹا اسمبلی میں نہیں تو مولانا سابقہ سولہ ماہ اتحادی حکومت میں ملنے والی غیبی امداد رکتا دیکھ کر غضبناک ہورہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں