نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نے معزز ایوان صدر میں ایسپائر پاکستان کے اشتراک سے نیشنل آئیڈیا بینک III کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔
نیشنل آئیڈیا بینک، ایک پلیٹ فارم ہے جو جدت، تخلیقی صلاحیتوں اور تعاون کو فروغ دیتا ہے. نوجوانوں کے نت نئے آئیڈیاز، کاروباری افراد، اور بصیرت رکھنے والوں کو پاکستان کے مستقبل کی تشکیل کے لیے اہم خیالات اور اقدامات کو تلاش کرنے والوں کو اکٹھا کرتا ہے۔
اس موقع پر مہمان خصوصی صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان نے کہا کہ وہ علم پر مبنی معیشت کو فروغ دینے کے حامی ہیں انہوں نے سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے نیشنل آئیڈیا بینک جیسے فورم کے ذریعے ٹیلنٹ ہنٹنگ کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے نیشنل آئیڈیا بینک کے اختراعی خیالات کے ذخیرے کے طور پر ادا کیے جانے والے کردار کو سراہا.
ریکٹر نیوٹیک لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز (ریٹائرڈ) (ہلال امتیاز ملٹری) نے تعاون اور شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل آئیڈیا بینک III کا تعاون قابل ستائش ہے، جو مختلف نقطہ نقطہ نظر اور مہارت کو اکٹھا کرتا ہے۔