اسلام آباد: پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی نے یونیورسٹی آف ہری پور میں منعقدہ پہلی نیشنل ایگری ٹیک ایکسپو میں ”بہترین اسٹال ایوارڈ” جیت لیا۔ مندوبین نے پاکستان کے پبلک سیکٹر میں بارانی زرعی یونیورسٹی کی تعریف کی اور کہا کہ اس ایوارڈ کو حاصل کرنا یونیورسٹی کے اس عزم کی عکاسی ہے کہ یونیورسٹی نہ صرف زرعی جدت بلکہ بائیو ٹیکنالوجی، ایگریکلچر انجینئرنگ، لینڈ سکیپنگ، باغبانی اور حشراتیات سمیت مختلف شعبوں میں جدت اور پائیداری کے لئے بھرپور کوشش کر رہی ہے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم اور پرنسپل افسران نے ایوارڈ حاصل کرنے پر ایکسپو میں یونیورسٹی جانب سے شرکت کرنے والی ٹیم کو مبارکباد دی اور امید کی کہ مستقبل میں بھی اس لگن اور محنت کو جاری رکھا جائے۔