وفاقی محتسب شکایات اور رسائی کے لیے ویب سائٹ پر اردو زبان کی سہولت فراہم کر دی

وفاقی محتسب کی سرکاری ویب سائٹ کااجراءعوام الناس کی سہو لت کے لئے اہم مندرجات کا اردو میں ترجمہ بھی شا مل کر دیا گیا ہے۔جس میں اہم معلومات اور مندرجات کو اردو میں پیش کر نے کے علاوہ اس کی رفتار کار میں اضا فہ بھی شامل ہے۔ ویب سا ئٹ میں وفاقی محتسب کے دائرہ کار، اختیارات، شکایات داخل کر نے کاطر یقہ اور وفاقی محتسب کے علاقائی دفاتر سمیت تمام ضروری معلومات انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو میں بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔اس تجدیدنو کے بعد اب کوئی بھی شخص اپنی مرضی کی معلومات تک بہ آسانی اور تیزی کے ساتھ رسائی حاصل کرسکتا ہے۔
وفاقی محتسب نے بدھ کے روزتقریب میں اس ویب سائٹ کا افتتا ح کیا جس میں وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ کے اعلیٰ افسران کے علاوہ علاقائی دفاتر کے عہدیداروں نے آن لائن شرکت کی۔ اس موقع پر نیشنل انفا رمیشن ٹیکنا لو جی بورڈکے نمائند ے بھی موجود تھے۔ وفاقی محتسب نے افتتا حی تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ کی ویب سائٹ عام لوگوں اور شکا یت کنندگان کو نہ صرف بنیادی معلومات فرا ہم کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے بلکہ ڈاک خرچ یا سفر کی صعوبت کے بغیر انہیں آن لائن شکایت کے اندراج کی سہولت بھی فرا ہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے کم پڑھے لکھے افراد اردو میں دی گئی معلومات سے براہ راست استفا دہ کر سکیں گے۔انہیں وفاقی محتسب سے رابطہ کرنے، شکایات درج کرانے اور ان شکایات پرہونے والی کارروائیوں سے آ گاہ رہنے میں بھرپور سہولت ملے گی۔جبکہ اس کے استعمال کاطریقہ بھی آسان ہو گیا ہے نیز اس میں انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو عبارت کی موجودگی سے وہ لوگ بھی فا ئدہ اٹھا سکیں گے جنہیں قبل ازیں انگریزی عبارت کے باعث مشکلات درپیش تھیں۔
انہوں نے کہا کہ شکایات کاا زالہ کر نے کے طر یق کار، دفتری پروسیجر اور مختلف اہم اقدامات مثلاًآ ئی آر ڈی ثا لثی، مصالحتی کردار کے ذریعے با ہمی رضامندی سے مسا ئل کا غیر رسمی حل)،OCR”(انصاف آپ کی دہلیز پر“ کے عنوان سے ضلعوں اور تحصیل کی سطح پر جا کر شکایات کا ازالہ، کھلی کچہر یوں اور اس نوعیت کے دیگر پروگراموں کے علاوہ وفاقی محتسب کے ”شکایات کمشنر برائے اوور سیز پاکستانیز“ اور”شکا یات کمشنر برائے اطفال“کے دفاتر کی ذمہ داریوں اور یہاں ہو نے والے کاموں کی تفصیلات بھی اردو میں دے دی گئی ہیں۔وفاقی محتسب نے کہا ہے کہ ادارے کی ویب سائٹ کی تجدید نو اور اس میں اردو معلومات کا اضا فہ کر نے سے ہمارا بنیادی مقصد یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ اور بالخصوص غیر ترقی یافتہ اور پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو اس ادارے کے دائرہ کار، ذمہ داریوں، حدودکار اور کاموں کے بارے میں آ گاہی فراہم کی جا سکے اور انہیں علم ہو سکے کہ وفاقی محتسب ان کے کون کون سے مسا ئل بہ آ سانی حل کر سکتا ہے اور وہ اس ادارے سے کس طرح استفا دہ کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں