اسلام آباد پولیس نے منشیات کے استعمال اور منشیات فروشی کے خلاف بڑی مہم شروع کر دی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس کے افسران تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف خصوصی آگاہی دے رہے ہیں۔طلباء و طالبات کو منشیات جیسے ناسور سے بچاو کے بارے میں آگاہی دی جارہی ہے۔منشیات کے استعمال کے نقصانات، اثرات اور تدارک کے حوالے سے آگاہ کیا جا رہا یے۔منشیات کا استعمال جان لیوا ہے جو کسی بھی قیمتی جان کے ضیاع کا باعث بنتا ہے۔جبکہ اسلام آباد پولیس منشیات کی خریدوفروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون بھی کررہی ہے۔
آگاہی مہم میں پیغام دیا جا رہا ہے کہ طلباء و طالبات منشیات سے دور رہیں تاکہ آپ کا مستقبل محفوظ رہے۔جبکہ کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کے متعلق پولیس کو آگاہ کرنے کی تلقین کی جاتی ہے۔تا کہ سب مل کر اپنے شہر کو اس ناسور سے پاک کریں۔