داودی ہوہرہ کے روحانی پیشوا دو روزہ دورے پر پیر کے روز اسلام آبادپہنچ گئے۔ وزیر مذہبی امور انیق احمد نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمہمان کا استقبال کیا۔
ترجمان وزرات مذہبی امور کے مطابق داؤدی بوہرہ جماعت کے سربراہ اور بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا ڈاکٹر سیدنا مفصل سیف الدین کو منگل کے روز نشان پاکستان کا اعزاز دیا جائے گا۔
صدر پاکستان عارف علوی کل منگل کے روز ایوان صدر میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں ڈاکٹر سیدنا مفصل سیف الدین کو نشان پاکستان عطاء کریں گے۔