قائم مقام گورنرسندھ آغا سراج خان درانی سے پولینڈ کی کمپنی ہائپربک Hyperbook کے وفد نے گورنرہاﺅس میں ملاقات کی ۔ وفد میں Robert Devskiller, Sara Dziublowski اور چین سے زاہد علی شامل تھے ۔ ملاقات میں پاک پولینڈ باہمی تعلقات ، مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافہ اور صوبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ قائم مقام گورنرسندھ نے کہا کہ پاکستان اور پولینڈ اقتصادی تعاون میں اضافہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحت ، تعلیم ، توانائی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر کانفرنس میں شرکت کے لئے پولینڈ جا چکا ہوں۔انہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ میں تعاون بھی دونوں ممالک کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ قائم مقام گورنر سندھ نے وفد کے اراکین کو صوبہ کی ثقافت سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کی۔