نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بینہیسن نے وزیر اعلی ہاوس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، چیئرمین پی اینڈ ڈی شکیل منگریجو اور دیگر شریک تھے ۔پاکستان میں مقرر ورلڈ بینک کے سربراہ نے سیلاب متاثرین کی بحالی پروگرام بہتر طریقے سے چلانے پر سندھ حکومت کی تعریف کی۔ اس موقع نگران وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ کچی آبادیوں کو اچھی ہائوسنگ اسکیموں میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں، کچی آبادیوں میں اچھے اپارٹمینٹ بنانا چاہتے ہیں، اس پروجیکٹس میں رہنے والوں کے حقوق کا بھی تحفظ کرینگے، پہلے مرحلے میں کچے آبادیوں میں موجود خالی پلاٹس پر اونچی عمارتیں بنائینگے، کنٹری ڈاٸریکٹر عالمی بنک نے یقین دھانی کرائی کہ
شہری ترقی کیلئے ورلڈ بینک سندھ حکومت کی مدد کرے گا، ملاقات میں طے ہوا کہ اسکیم کا سندھ حکومت پیپر ورک کرے گی، پیپر ورک کے جائزے کے بعد پروجیکٹ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیر اعلی نے بتایا کہ اسوقت کچی آبادیوں میں افقی آبادی ہے، اسکو عمودی رہائشگاہیں بنانے سے سروس اور ماحول بہتر ہوگا،کراچی کاسموپولیٹن شہر ہے، شہر کراچی کا انداز بڑے اور عظیم شہروں والا ہونا چاہئے،
ملاقات میں نیوٹریشن پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، نیوٹریشن پروگرام بہتر طریقے سے جاری ہے،
نیوٹریشن پروگرام میں ماں اور بچے کی مناسب دیکھ بال ہو رہی ہےاسٹنٹنگ پروگرام پر بھی بات چیت کی گئی، ورلڈ بینک کے تعاون سے سندھ میں ایکسلریٹڈ ایکشن پلان فار ریڈکشن آف اسٹنٹنگ چل رہا ہے یہ پروگرام صوبے کے دیہی علاقوں میں شروع کیا گیا ہے۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے تجویز کیا کہ سندھ میں اسکول ٹائم پر بھی کوئی نیوٹریشن پروگرام شروع کرنا چاہئے
نیوٹریشن پروگرام کا دائرہ کار مزید بڑہانے پر اتفاق کیا گیا،