پاکستان پریس کلب برسلز کا ایک اہم اجلاس سابقہ صدر حاجی شاہد فاروقی کی زیر صدارت برسلز سنٹر میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک کے ساتھ سینئر صحافی مذمل مان نے کیا جبکہ نظامت کے فرائض جیو نیوز و روز نامہ جنگ کے نمائندہ عظیم ڈار نے ادا کیے۔
اس موقع پر تمام ممبران کی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ہمیں الیکشن کرواکر نئی باڈی کو تشکیل دینا چاہیئے۔ پریس کلب کی ذمہ داریاں اور صحافی برادری کے کردار کے حوالے سے مثبت بات چیت اور اوورسیز کمیونٹی کی سرگرمیوں پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ کثرت راۓ کی بنیاد پر پاکستان پریس کلب برسلز کے صدر کےلیے عظیم ڈار کو چنا گیا۔ جبکہ سرپرست اعلیٰ کےلیے سینئر صحافی سابق صدر حاجی شاہد فاروقی سینئر نائب صدر کےلیے روز نیوز کے بیورو چیف اختر سیالوی نائب صدر کےلیے روزنامہ تجارتی رہبر کے بیورو چیف ملک مغیث سیکرٹری جنرل کےلیے اردو نیوز یوکے کے برسلز میں بیورو چیف مذمل مان اور فنانس سیکرٹری کےلیے سینئر صحافی سماء نیوز کے بیورو چیف مرزا عمران بیگ کا انتخاب مشترکہ لائحہ عمل کے ذریعے کیا گیا۔ ممبران پریس کلب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بطور صحافی ہم سب اوورسیز کمیونٹی میں اتحاد و اتفاق یگانگت اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کےلیے متحد ہوکر پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کریں گے۔
اس موقع پر نومنتخب صدر عظیم ڈار نے ممبران پریس کلب کا ان پر بھرپور اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ بطور صدر پریس کلب اپنی ذمہ داریاں پوری جانفشانی سے ادا کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اوورسیز میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کرنے کےلیے ثقافتی پروگرامز کا انعقاد مل جل کر کرنے کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں فلسطین کی مظلوم عوام کےلیے خصوصی دعائیں کی گئیں اور اسرائیلی بربریت کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اور عالمی قوتوں سے مطالبہ کیا گیا کہ انہیں موجود حالات کے تناظر میں دنیا کا امن قائم کرنے کےلیے فلسطین میں جاری جنگ کو رکوانے کےلیے ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیئے۔